پاکستانی اداکار عثمان مختار ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئے، جہاں دوست کی شادی میں شریک ہونے کی ان کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
وائرل ویڈیوز میں عثمان مختار کو سیاہ کرتا شلوار اور شال میں دیکھا گیا، تاہم مداحوں کی نظر ان کے بڑھے ہوئے وزن اور آہستہ ڈانس پر جا ٹھہری۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ان کے وزن پر طنز کیا جبکہ کچھ نے انہیں اپنا خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ “عثمان مختار تو پہچانے نہیں جارہے، وزن کم کریں تو بہتر لگیں گے”، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے لیے مثبت رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ اداکاری وزن سے نہیں، ٹیلنٹ سے ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر تنقید کے باوجود مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکار کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ عثمان مختار کی اداکاری اُن کی اصل شناخت ہے، جس پر جسمانی تبدیلیوں کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔




مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
