Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلال سعید اور ازابیل کا گانا ’جدائیاں‘ ریلیز

پاکستان کے نامور گلوکار بلال سعید اور بھارتی اداکارہ ازابیل کا نیا گانا گزشتہ روز ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس سے متعلق گلوکار بلال سعید اور ازابیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیا ہے ۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music)

اس گانے کو یوٹیوب پر بھی وی آئی پی ریکارڈز کے اشتراک  سے ریلیز کیا گیا ہے جبکہ اس کی پروموشن کا کام ڈیجیٹل ریکارڈ اور اے بی سی ورلڈ نے انجام دیا ہے۔

اس گانے میں اداکارہ ازابیل اور بلال سعید کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ازو بھی اس میں بہترین کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

بلال سعید اور ازابیل کا گانا ’جدائیاں‘ ایک لو اسٹوری پر مبنی سے جو کہ تین دوستوں کی کہانی ہوتی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستانی گلوکار  کسی بھارتی اداکارہ کے ساتھ نظر آئیں گے جبکہ اس سے قبل ریلیز کیے جانے والے گانے پاکستانی اداکاراؤں کے ہمراہ فلمائے گئے ہیں۔

اس میں کوئی شق نہیں ہے کہ بلال سعید کے گانے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کافی پسند کیے جاتے ہیں جن میں اردو اور پنجابی زیاب استعمال کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اس گانے کا پوسٹر اور پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جو کہ گلوکار بلال سعید اداکارہ ازابیل اور ازو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music)

متعلقہ خبریں