پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ احسن نے انکو پہلے پروپوز کیا تھا۔
حال ہی میں معروف اداکارہ منال خان نے شوہر احسن کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ دونوں میں سے کس نے کس کو پہلے پروپوز کیا؟
یہ بھی پڑھیں: منال خان کو شوہر کے ہمراہ بولڈ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
سوال کے جواب میں اداکارہ منال خان کا کہنا تھا کہ احسن نے پہلے کیا تھا انہوں نے میرے کان میں آکر بولا تھا کہ آپ مجھ سے شادی کریں گی؟ تو میں نے کہا تھا کہ اوکے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے مذاق مذاق میں کہا تھا مجھے کیا پتا تھا کہ سچ ہو جائے گا لیکن احسن یہ نہیں مانتے کے پہلے انہوں نے پروپوز کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ منال خان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں
دوسری جانب احسن سے بھی یہی سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں ان سے ایک پروجیکٹ کے دوران ملا تھا اور دو سے تین دفعہ ملے اور پھر شادی کر لی۔

