پاکستان کے نامور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے امریکا میں گٹر کے ڈھکن کو دیکھ کر حیران رہ گئے ، جس کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔
شہزادہ رائے آج کل امریکا کے شہر نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہیں گلیوں میں چہل قدمی کرتے ہوئے گٹر کے ڈھکن نے رکنے پر مجبور کر دیا۔
گلوکار نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ، جس میں انہوں نے بتایاکہ نیویارک شہر میں چلتے چلتے گٹر کے ڈھکن پر میری نظر پڑگئی جو بھارت بنا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا کے گٹر کے ڈھکن بھی بھارت بنا رہا ہے تو سوچیں وہ اور کیا کیا بنا رہا ہوگا۔
شہزاد رائے کی جانب سے شیئر کی گئی اس دلچسپ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

