Site icon بول نیوز

ڈزنی کے مکی اور منی ماؤس عوامی ملکیت بن گئے

مکی اور منی ماؤس

ڈزنی کے مکی اور منی ماؤس عوامی ملکیت بن گئے

ڈزنی کے سب سے پرانے اور سب سے معروف کارٹون کریکٹر مکی ماؤس اور منی ماؤس اب عوامی ملکیت ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈزنی کے کاپی رائٹ کی میعاد ختم ہونے کے بعد اب امریکی عوام کی ملکیت بن گئے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ کارٹونسٹ جیسے تخلیق کار اب دوبارہ اس پر کام کر سکتے ہیں اور مکی اور منی کے ابتدائی ورژن کواستعمال کر سکتے ہیں لیکن کوئی بھی ان ورژن کو بغیر اجازت یا قیمت کے استعمال نہیں کر سکتا ہے۔

اس حوالے سے لیکن ڈزنی نے خبردار کیا کہ مکی کے مزید جدید ورژن اب بھی کاپی رائٹ کے تحت ہیں۔

واضح رہے کہ یو ایس کاپی رائٹ قانون کا کہنا ہے کہ کرداروں کے حقوق 95 سال تک رکھے جا سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اسٹیم بوٹ ولی کے کردار پیر، 1 جنوری 2024 کو عوامی ڈومین میں داخل ہوئے۔

خیال رہے کہ اسٹیم بوٹ ولی، 1928 کی ایک مختصر فلم جس میں مکی اور منی کے وہ ورژن شامل ہیں جس میں کچھ بولتے نہیں تھے اور اس ورژن نے ڈزنی کی قسمت بدل دی اور سنیما کی تاریخ رقم کی۔

Exit mobile version