Site icon بول نیوز

ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

ودیا بالن

ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن نے انڈسٹری کی ایک سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا جس کے ساتھ وہ لو اسٹوری میں اداکاری کرنا چاہتی ہیں۔

اپنی فلم ’دو اور دو پیار‘ کی تشہیر کے لیے بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں، تجربہ کار اداکار ودیا بالن نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ رومانوی فلم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

دوران انٹڑویو جب ان اداکاروں کے نام پوچھے گئے جن کے ساتھ وہ کام کرنا چاہیں گی تو اداکارہ نے پہلی بار ایس آر کے کا نام لیا اور کہا کہ ’’اوم شانتی اوم میں میرا بہت چھوٹا سا کردار تھا لیکن میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اچھی لو اسٹوری کرنا چاہوں گی۔

خیال رہے کہ ودیا بالن نے بالی ووڈ کے کئی دیگر ستاروں کے ساتھ شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے گانے ’دیوانگی دیوانگی‘ میں کیمیو کیا تھا جبکہ شاہ رخ خان نے ودیا بالن کی فلم ‘ہیے بےبی’ کے گانے ‘مست قلندر’ میں کیمیو بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ ودیا بالن اپنی اگلی فلم، شرشا گوہا ٹھاکرتا کی روم-کام ‘دو اور دو پیار’ کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہیں، جس میں الیانا ڈی کروز، پراتیک گاندھی اور سیندھل راما مورتی شریک ہیں۔ Azazel Jacobs ‘The Lovers’ کا آفیشل ریمیک، ٹائٹل 19 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔

Exit mobile version