نامور اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے اپنے دوسرے بچے کی آمد کے امکانات کی طرف اشارہ دے دیا۔
حال ہی میں گلوکار فلک شبیر کے ایک وی لاگ نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی، جس میں ان کی بیٹی الیانہ ایک معصوم اور دلچسپ انداز میں ممکنہ نئے مہمان کی آمد کا اشارہ دیتی نظر آئیں۔
ویڈیو میں فلک اپنی بیٹی سے پیار بھرے انداز میں پوچھتے ہیں کہ “بیبی کہاں ہے؟” جس پر ننھی الیانہ فوراً اپنی والدہ سارہ خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جواب دیتی ہیں کہ “ممی کے پیٹ میں! ” جبکہ سارہ خان اس دوران مسکراتی رہیں۔
الیانہ کا یہ جواب بار بار دہرانا اور سارہ خان کا خوشگوار انداز میں مسکرانا مداحوں کو یہ اندازہ لگانے پر مجبور کر رہا ہے کہ شاید اداکارہ ایک بار پھر خوشی کی خبر دینے والی ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس کلپ کے بعد قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ سارہ اور فلک اپنے دوسرے بچے کی آمد کے منتظر ہیں۔

