پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے تازہ برائیڈل شوٹ میں ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔
اس فوٹو شوٹ میں علیزے شاہ کو نہایت دلکش اور منفرد انداز میں دیکھا گیا، انہوں نے اپنے تازہ ترین برائیڈل شوٹ میں شاندار حسن بکھیر دیا۔
شوٹ کے دوران علیزے شاہ نے سرخ رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا، جو سنہری، زنگی اور ملٹی کلر کڑھائی سے مزین تھا۔
View this post on Instagram
ان کے انداز کو مکمل کرنے کے لیے بھاری سنہری چوکر، نتھ، بالیاں اور ماتھا پٹی شامل کی گئی، جو ان کی شخصیت کو مزید جاذبِ نظر بنا رہے تھے۔
علیزے شاہ کے بالوں کو نفیس جُوڑے کی شکل دی گئی، جسے سفید گجرے سے آراستہ کر کے ان کے برائیڈل لک کو مکمل کیا گیا، تاہم انکا یہ دلکش انداز ان کے مداحوں کے لیے کسی سرپرائز سے کم نہیں۔
تصاویر دیکھیں:
























