Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم نیلوفر ریلیز کے پہلے ہفتے باکس آفس پر ناکام ، بزنس اور توجہ حاصل نہ کر سکی

فلم 28 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی،ابتدائی 3 دن بہتر رہے مگر اس کے بعد سے سینما گھر اور شوز خالی دکھائی دیے

فلم نیلوفرریلیز کے پہلے ہفتے باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی ۔ فواد اور ماہرہ خان کی بہترین جوڑی اور پرفارمنسس بھی مداحوں کے لئے کشش کا سبب نہ بن سکی۔

یہ فلم 28 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔ ابتدائی 3 دنوں میں فلم پر ملا جا ردعمل سامنے آیا۔ مگر اس کے بعد سے سینما گھر اور شوز خالی ہیں۔

فلم نیلو فر مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اتر پائی اور مطلوبہ بزنس حاصل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ۔  صارفین کی اکثریت نے فلم کو بورنگ قرار دے دیا۔

چونکہ فلم ایک نابینا لڑکی اور شاہر کے گرد گھومتی ہے اس لئے کہانی میں صارفین کو زیادہ دلچسپی دکھائی نہ دی۔

ماہرہ اور فواد کے ساتھ ساتھ دیگر کرداروں نے اچھی کارکردی کا مظؓاہرہ کیا تاہم یہ چیز بھی صارفین کو سینما گھروں تک لانے میں ناکام رہی ۔

مداحوں کے مطابق فلم کی کہانی رومانوی ہے مگر اسکرین پلے انتہائی سست اور دھیماہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم 2020 میں بننے شروع ہوئی تھی لیکن کئی تاخیر کے بعد اب ناظرین کے سامنے آئی ہے۔  یہی وجہ ہے کہ اس فلم کو صارفین کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیاگیا۔

متعلقہ خبریں