سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی جذباتی رخصتی کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارکنگ لاٹ میں آگ لگنے سے ہلچل مچ گئی۔
معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کانٹینٹ کریٹر ربیکا خان اداکار اور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ہیں، انہوں نے گذشتہ روز حسین ترین سے شادی کرلی ہے۔
ربیکا خان کی شادی گزشتہ ایک سال سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر مسلسل زیرِ بحث رہی ہے جس میں منگنی، نکاح اور دیگر تقریبات کی بھرپور دھوم رہی۔
گزشتہ شب ربیکا خان کی متوقع برات کی تقریب ہوئی جس کے دوران ان کی جذباتی رخصتی کے ویڈیوز وائرل ہوگئیں جب کہ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ہمراہ شوہر کی گاڑی کی طرف جا رہی ہیں۔
رخصتی کے دوران خاندان کے افراد کے آنسو رواں تھے جو رخصتی کی جذباتی اور ثقافتی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اپنی جذباتی ردعمل کا اظہار کیا جب کہ کچھ نے مذاق میں قیاس کیا کہ شاید رخصتی کے بعد اگلے ماہ کسی اور تقریب کا اہتمام بھی ہوگا۔
تاہم اس خوشی کے موقع پر ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا جب شادی کی جگہ کے پارکنگ ایریا میں ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔
View this post on Instagram
ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی شدید دھوئیں اور شعلوں میں لپٹی ہوئی تھی جس سے حاضرین حیران رہ گئے۔ مہمانوں نے اس واقعے کو اپنے فون پر ریکارڈ کیا اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
پارکنگ لاٹ میں آگ کے واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید بحث اور ٹرولنگ کو جنم دیا۔ کچھ صارفین نے سوال کیا کہ آیا ربیکا خان اس گاڑی میں موجود تھیں جب کہ دیگر نے اس واقعے کو کسی پبلسٹی اسٹنٹ کا حصہ قرار دیا۔
بہت سے لوگوں نے شادی کی طویل تقریبات پر تنقید کی اور مشہور ڈراموں کے مناظر سے مزاحیہ موازنہ بھی کیا۔
ربیکا خان کی شادی اور ان کی رخصتی کے ویڈیوز کے ساتھ یہ وائرل واقعہ عوامی دلچسپی میں مزید اضافہ کرگیا جو گزشتہ کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر نمایاں موضوع رہا ہے۔














