Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپین نے بھی یورویژن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ، وجہ کیا بنی ؟

بعض مغربی ذرائع ابلاغ تصدیق بھی کررہے ہیں کہ دستبرداری کی اہم وجہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ہیں

اسپین نے  بھی یورویژن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا، وجہ کیا بنی ؟ ۔آئیے جانتے ہیں ۔اسپین کے قومی ٹیلیویژن ادارے RTVE نے ح اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ یورویژن سونگ کاسٹنک میں شرکت نہیں کرے گا۔

یہ اعلان  یورپی سطح پر توجہ کا مرکز بن گئی۔ یہ فیصلہ اسپین کی جانب سے ایک غیر متوقع قدم کے طور پر سامنے آیا ہے۔

 RTVE کے مطابق  انہوں نے یہ فیصلہ اندرونی وجوہات کی بنا پر کیا ہے، جس میں مالی مسائل، لوجسٹک چیلنجز اور یورویژن کے انعقاد کے دوران ہونے والی مشکلات کا ذکر کیا گیا ہے۔

تاہم اس کی اہم وجہ اسرائیل یورو ویژن  میں شرکت بتائی جارہی ہے ۔ ہسپانوی حکومت غزہ سمیت پورے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف یہ اقدام اٹھایاہے ۔

بعض مغربی ذرائع ابلاغ بات کی تصدیق بھی کررہے ہیں کہ اس کی اہم وجہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ہیں ۔

ہسپانوی ٹی وی کا موقف

RTVE کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ ہماری ٹیم نے اس فیصلے کو انتہائی غور سے لیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت یورویژن میں شرکت کرنا اسپین کے لیے عملی طور پر ممکن نہیں ہے۔

یورویژن میں اسپین کا مقام

واضح رہے کہ اسپین یورویژن سونگ کانٹیسٹ کے اہم شرکاء میں سے ایک ہے۔اس نے پچھلے کچھ سالوں میں کئی مرتبہ اچھے نتائج حاصل کیے ہیں۔

خاص طور پر 2000 کی دہائی میں۔ اسپین کے مختلف فنکاروں نے یورویژن کے پلیٹ فارم پر اپنی شناخت بنائی۔ جن میں پاستورا سولر، ایلسیا اور دیگر شامل ہیں۔

دستبرداری کے اثرات

اس فیصلے کا اثر یورویژن سونگ کانٹیسٹ کی ساکھ اور اسپین کے ثقافتی منظر نامے پر پڑ سکتا ہے۔ اسپین کی عدم شرکت سے  یورپی میوزک فیسٹیول میں ایک اہم خلا پیدا ہوگا۔

ساتھ ہی یورپی اتحاد اور ثقافتی یکجہتی کے لیے بھی ایک سوالیہ نشان بن سکتا ہے۔

اسپین کی یورویژن سے دستبرداری نہ صرف اسپین بلکہ پورے یورپ کے لیے ایک سنگین لمحہ ثابت ہو سکتی ہے۔