
بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر اور ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی سپرہٹ فلم ‘دیوداس’ کو گزشتہ روز 20 سال مکمل ہو گئے۔
اس خوشی کے موقع پر فلم دیوداس میں شاہ رخ خان کے مد مقابل پارو کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ہیروئن ایشوریہ رائے بچن نے اپنے انسٹاگرام پر ایک شاندار تصویر شیئر کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ایشوریا رائے بچن کی جانب سے شئیر کردہ اس تصویر کو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس تصویر کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ بیس سال کے بعد پارو کی یادیں ہی تازہ ہو گئیں۔
دیوداس میں ہیروئنز کے انتخاب میں مشکلات
فلم کے ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی کی خواہش تھی کہ وہ دو ملکہ حسن یعنی سشمیتاسین اور ایشوریا رائے کو شاہ رخ خان کے مقابل پیش کریں لیکن اسکرپٹ فائنل ہوجانے کے بعد انہیں لگا کہ ’چندر مکھی‘ کے لیے سشمیتا سین کے بجائے مادھوری ڈکشٹ زیادہ مناسب ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دیوداس میں دونوں اداکاراؤں ( ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ) نے کسی بھی مرحلے پر سنجے لیلا بھنسالی کو مایوس نہیں کیا۔
شاہ رخ خان ’دیوداس‘ میں چھا گئے
کلاسک فلم ڈیڑھ سال کے طویل عرصے کے بعد 12جولائی 2002کو جب سنیما گھروں میں لگی تو ہر ایک کو تجسس بڑھا کہ ’دیوداس‘ میں شاہ رخ خان کی اداکاری کا معیار کیسا رہا۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ شاہ رخ خان کی مقبولیت کا گراف ہر فلم کے بعد بلندی کی جانب چھو رہا تھا، جس کا فائدہ ’دیوداس‘ کو بھی ہوا۔ ہر سنیما گھر میں ہاؤس فل کے بورڈز آویزاں ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News