Advertisement
Advertisement
Advertisement

کلیجی بنانے کی یہ آسان ترکیب جانیے!

Now Reading:

کلیجی بنانے کی یہ آسان ترکیب جانیے!

کلیجی بنانے کی یہ آسان ترکیب جانیے!

آج ہم آپکو کلیجی بنانے کی نہایت ہی آسان سی ترکیب بتائیں گے۔

اجزاء

 کلیجی 500 گرام، پیاز 2 عدد باریک کٹی ہوئی، ٹماٹر 2 عدد باریک کٹے ہوئے، ادرک 1 انچ کا ٹکڑا، لہسن 4، 5 جوئے، ہری مرچ 2، 3 عدد، دھنیا پاؤڈر 1 چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک چمچ، لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ حسب ذائقہ، ہلدی پاؤڈر ایک چوتھائی چمچ، گرم مصالحہ ½ چمچ، نمک حسب ذائقہ، تیل 4 ، 5 چمچ، ہرا دھنیا سجاوٹ کے لیے۔

ترکیب

ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں، اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور سنہری ہونے تک بھونیں۔ اس کے بعد ادرک اور لہسن ڈالیں اور خوشبو آنے تک بھونیں۔

Advertisement

 پھر باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح پکنے دیں، یہاں تک کہ ٹماٹر نرم ہو جائیں۔

دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، اور نمک ڈالیں۔ اچھی طرح مکس کریں اور چند منٹ پکنے دیں۔

 اب کلیجی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

ڈھکن ڈھانپ کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں، کلیجی کو زیادہ پکانا نہیں ہے، ورنہ وہ سخت ہو سکتی ہیں۔

 جب کلیجی پک جائے اور تیل اوپر آجائے تو گرم مصالحہ اور ہری مرچ شامل کریں۔

آخر میں ہرا دھنیا چھڑکیں اور گرم گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
'جھینگا بریانی' بنانے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
چکن تکہ پیزا اب خود گھر میں بنائیں!
چکن قیمہ پکوڑے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
مزیدار مصالحے والی میکرونی گھر میں بنائیں
ناریل کا ’حلوہ‘ بنائیں اور اس موسم کا لطف اٹھائیں
اس موسم میں ’چکن یخنی‘ بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر