سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1500 تک جا پہنچی جبکہ خیبر پختونخواہ میں اب تک 700 کیسز رپورٹ کئے جاچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس نے 1500 سے زائد افراد کو اپنا نشانہ بنایا، ان متاثرین میں 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین شامل ہیں جب کہ متاثرین میں 20 سے 29 سال تک کے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
محکمہ صحت اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں رواں سیزن کے دوران 703 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، ضلع خیبر میں 150، کوہاٹ میں 52 اور ایبٹ آباد میں 32 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News