Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیو کا عالمی دن

Now Reading:

پولیو کا عالمی دن
Polio Day

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے۔

اس دن کو  منانے کا مقصد پولیو کے بارے میں آگاہی دینا اور دنیا کے تمام حصوں سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں کرنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت اورروٹری انٹرنیشنل نے1988ء میں عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کے اقدام کا آغاز کیا  تھا۔

اگرچہ، 2013ء تک زیادہ تر ممالک کو پولیو سے پاک قرار دے دیا گیا تھا مگر تین ممالک جن میں پاکستان، نائیجیریا اور افغانستان شامل ہیں، اس مرض سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام رہے اور یہ جدوجہد تاحال جاری ہے۔

پولیو اپاہج کردینے والی مہلک  بیماری ہے۔ طبی زبان میں سے اسے پولیومیلائٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس بیماری میں مہلک ’پولیو وائرس‘ عام طور پر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے، اسی وجہ سے اسے انفینٹائل فالج بھی کہا جاتا ہے۔ پولیو وائرس بنیادی طور پر اعصابی نظام پر اثر انداز ہوتا ہے ، جس سے انسان کی ایک ٹانگ کمزور ہوجاتی ہے اور وہ زندگی بھر لنگڑا کر چلتا ہے۔ غیر معمولی کیسز میں گردن یا سر کے پٹھے بھی متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ صرف 0.5  فیصد کیسز میں انسان مستقل طور پر مفلوج ہو جاتا ہے۔

Advertisement

اس بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن کم عمری میں محفوظ اور مؤثر ویکسین کے ذریعے اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔ پانچ سال کی عمر تک پولیو ویکسین کئی بار دی جاتی ہے ، جو ہمیشہ بچے کی اس مرض میں مبتلا ہونے سے حفاظت کرتی ہے۔ جب تک پولیو وائرس کی منتقلی (ٹرانسمیشن) بند نہ ہو اور دنیا پولیو سے پاک نہ ہوجائے، تب تک اس کے خاتمے کی حکمت عملی کے طور پر ہر بچے کو حفاظتی ٹیکے یا ویکسین پلاکر انفیکشن کی روک تھام کرنا ضروری ہے ۔

خوش قسمتی سے گذشتہ دو دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں پولیو کے ریکارڈ شدہ کیسز کی مجموعی تعداد میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو کے72 کیسز (خیبرپختونخوا 53، سندھ 8، پنجاب5 اور بلوچستان6) رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Polio stats-
آج  کے دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیمینارز اور تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت  ڈاکٹر ظفر مرزا  نے  ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ  ہم نے مل کر پاکستان سے پولیو ختم کرنا ہے ۔ہم ملک کے مختلف حصوں سے پولیو کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں پاکستان کو پولیو فری بنائیں گے۔ ہم کبھی نہیں چاہیں گے ملک کے بچے اس مرض کا شکار ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ والدین اس معاملے میں بالکل بھی غفلت نہ برتیں۔ ہم اگلے دو سے تین سالوں میں پاکستان کو پولیو فری بنائیں گے۔ ہم پچھلے کچھ عرصے سے اس  مسئلے  پر کام کررہے ہی۔ں ہمیں وفاقی اور صوبائی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم پولیو خاتمے کے آخری مراحل پر ہیں۔

اس تقریب میں سابق کپتان کرکٹر وسیم اکرم بھی شریک ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ صرف دو قطرے بچے کو معذور ہونے سے بچا سکتے ہیں ۔دو لاکھ پچاس ہزار افراد پولیو سے بچاؤ مہم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ یہی ہمارے اصل ہیرو ہیں، ہم ان لوگوں کی قدر نہیں کرتے ۔ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ سب مل کر ملک سے پولیو ختم کریں گے۔

ادھر لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن پولیو کے خاتمے کیلئے زیادہ محنت کے ساتھ کام کرنے کیلئے عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا  ہے۔ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے۔ع ہم اپنے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو تقویت دینے کیلئے بھر پورآگاہی مہم چلا رہی ہے۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پنجاب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وطن عزیز سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ع پاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر