Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیو سے بچائو کا عالمی دن کل منایا جائیگا

Now Reading:

پولیو سے بچائو کا عالمی دن کل منایا جائیگا

پولیو سے بچائو کا عالمی دن کل جمعرات 24 اکتوبر کو منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سال پاکستان میں پولیو کے کیسوں میں اضافہ دیکھا گیا  لہذا اس دن کا موضوع پولیو پروگرام کے ہیرو ورکرز ہیں۔

اس کےعلاوہ اس دن ماضی میں اس مرض کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کو اُجاگر کیا جائے گا۔

 اس دن کی مناسبت سے پنجاب حکوت نے صوبائی اور ضلعی سطح پر متعدد پروگرام ترتیب دئے ہیں تاکہ پولیو کے متعلق شعور اُجاگر کیا جا سکے۔

 پنجاب پولیو پروگرام نے بھے ضلعی اور صوبائی سطح پر متعدد سیمینارز، واکس اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا ہے۔

Advertisement

پنجاب کی وزیر برئے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر کہا ہے کہ دنیا میں صرف پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا تین ملک ہیں جہاں پولیو کا خاتمہ ابھی باقی ہے۔

پولیوکے علامی دن کے حوالے سے  ڈاکٹر یاسمین نے اظہار کیا کہ 2020 میں پولیو وائرس کی افزائش کو روک دیا جائے گا اور جلد ہی پاکستان کو پولیو سے پاک کر دیا جائے گا۔

 پنجاب پولیو پروگرام کے انچارج سلمان غنی نے کہا کہ اس دن پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے عہد کی تجدید کی جائیگی انھوں نے کہا پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا بہت اہم ہے۔

سلمان غنی کا مزید کہنا تھا اگر پولیو سے بچائو کے قطروں سے اگر ایک بھی بچہ رہ جاتا ہے تو تمام بچے رسک کا شکار ہو جاتے ہیں لہذا والدین کو چاہئے کہ پراپیگینڈہ کا شکار نہ ہوں اور بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین ضرور پلائیں۔

واضح رہے کہ اس سال ملک بھر میں پولیو سے 72بچے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب میں پولیو سے پانچ بچے متاثر ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر