کراچی: انسداد ٹائیفائیڈ مہم 18 نومبر سے شروع ہوگی
کراچی میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم 18 نومبر سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم 18 نومبر سے شروع ہوگی جو 30 نومبر تک جاری رہے گی۔
محکمہ صحت نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ مہم کے دوران اپنے 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ کی وجہ آلودہ پانی اور ناقص غذا ہے،ٹائیفائیڈ کا جرثومہ فرسودہ سیوریج سسٹم سے پھیل رہا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کی انسپیکشن ٹیم ٹی سی وی ٹیم کے ہمراہ اسکولوں میں جائے گی۔کسی اسکول کے تعاون نہ کرنے پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے اسکول انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ٹائیفائیڈ کے 2016 سے تاحال 5200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے 2 ہزار سے زائد کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے۔
کراچی میں ٹائیفائیڈ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ لیاری کا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News