Advertisement
Advertisement
Advertisement

امن فاؤنڈیشن کیلئے17 کروڑ 97 لاکھ کی گرانٹ جاری

Now Reading:

امن فاؤنڈیشن کیلئے17 کروڑ 97 لاکھ کی گرانٹ جاری
Advertisement

سندھ حکومت نےامن ایمبولینس  کے لیے17کروڑ97لاکھ  روپے کی گرانٹ جاری کردی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد امن ایمبولینس سروس کی انتظامیہ کو سترہ کروڑ ستانوے لاکھ سے زائد کی گرانٹ کا چیک جاری کردیا گیا ہے ۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی ٰوہاب کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے گزشتہ روز امن ایمبولینس سروس کے لئے گرانٹ منظور کی تھی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  امن ایمبولینس سروس کی انتظامیہ کو گرانٹ کا چیک فراہم کردیا گیا ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ امن ایمبولینس کی سروس کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز ادا نہ کیے جانے پر امن فاؤنڈیشن نے ایمبولینس سروس کر دی تھی۔

Advertisement

امن فاؤنڈیشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ محکمہ صحت سندھ پر 412 ملین روپے واجب الادا ہیں ، فنڈز ملتے ہی گھنٹوں میں سروس بحال کر دی جائے گی۔

امن فاؤنڈیشن اور محکمہ صحت کے درمیان رواں سال مئی میں 45 کروڑ روپے سالانہ میں معاہدہ طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت امن فاؤنڈیشن کی 60 ایمبولینس سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروسز میں چلنا تھیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق
فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر