Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے رہائشی گٹر کا پانی پینے پر مجبور

Now Reading:

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے رہائشی گٹر کا پانی پینے پر مجبور
Sewerage water mixed in Water Lines Karachi

کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ کی نا اہلی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کے رہائشیوں کی زندگی ا جیرن ہو گئی ہے۔

بلاک ایف کے رہا ئشیوں نے بتایا کہ پچھلے گزشتہ ایک مہینے سے کرن اسٹریٹ، علی اسٹریٹ اور یونس خان اسٹریٹ میں پینے کے پانی کی لا ئنوں میں بھی گٹر کا پانی آرہاہے۔

اس سلسلے میں مقامی لوگ اپنا مسئلہ کئی مرتبہ واٹر بورڈ کی مقامی انتظامیہ کی توجہ میں لا چکے ہیں مگر ان کی بے حسی نے شہریوں کو ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا کر دیاہے۔

مقامی لوگوں نے کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے نام درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ واٹر بورڈ نارتھ نا ظم آباد کے عملے کو عوام کے مسا ئل حل کرنے کیلئے پابند کیا جائے کیونکہ پانی کی لائنوں میں گٹر کے پانی کی وجہ سے لوگ پیٹ کے امراض میں مبتلاہورہے ہیں اور لوگ مجبوراً واٹر ٹینکروں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے کہاہے کہ اگر واٹر بورڈ کے حکام نے ان کا پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا تو واٹر بورڈ کے دفاتر کے باہر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر