Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں کام بند، مریض پریشان

Now Reading:

پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں کام بند، مریض پریشان
Doctors strike

پنجاب کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گرینڈ ہیلتھ الائنس سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے،صوبہ بھر کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں میں آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹرز، ریڈیالوجی اور پیتھالوجی سمیت تمام الیکٹیو سروسز معطل ہیں جبکہ علاج معالجہ کی سہولیات نہ ملنے سے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سے الیکٹیو سروسز معطلی کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کی تمام بڑی شاہراہوں پر احتجاج کیا جائے گا،طے شدہ شیڈول کے مطابق لاہور میں کینال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، کوئین روڈ، انار کلی روڈ پر بھی احتجاج کیا جائے گا ۔

اس کےعلا وہ راولپنڈی میں مری روڈ، فیصل آباد میں جیل روڈ ، گجرات میں اسپتال روڈ پر احتجاج کیا جائے گا،ملتان میں جیل روڈ، ڈی جی خان میں جام پور روڈ، رحیم یاراسپتال روڈ صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ اوپی ڈی، آپریشن تھیٹرز میں کام بند ہے جس کے با عث مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ نے احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کر رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر