Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھرمیں ڈینگی کےواربدستور جاری

Now Reading:

ملک بھرمیں ڈینگی کےواربدستور جاری
ڈینگی

ملک بھرمیں ڈینگی وائرس پھیلنےکاسلسلہ جاری ہے اورمریضوں کی تعدادمیں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔

تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوامیں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں کمی نہ آسکی۔ پچھلےچوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھرسےڈینگی کے98نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کےبعد ڈینگی وائرس کی تعداد6ہزار146 ہوگئی ۔

سرکاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران سوات سے18،صوابی اور مردان سے 9,9کیسزرپورٹ ہوئےہیں۔جبکہ ہنگو،ہری پوراورمردان سے 5,5کیسزرپورٹ ہوئے۔

سرکاری اعدادوشمارکےمطابق 33نئے کیسزکےساتھ پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2ہزار440 ہوگئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران صوبےکےسرکاری و نجی اسپتالوں میں 59 نئےمریض داخل ہوئے، اس وقت صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 144 ڈینگی سے متاثرہ مریض زیرعلاج ہیں۔

Advertisement

پنجاب میں بھی ڈینگی کازورٹوٹ نہ سکا، ملتان کےنشتراسپتال میں ڈینگی کے 9نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔ نشترآئسولیشن وارڈمیں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی جس میں بعد 12مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہےجبکہ 9مریضوں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹےمیں ڈینگی کے12نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔

تاندلیانوالہ میں بھی انتظامیہ کےدعووں کا پول کھل گیا اورمزید ایک اورنوجوان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔غلام مجتبیٰ نامی شخص کوتشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیاگیا۔ ڈینگی کا کیس سامنے آنے کےبعدبھی انتظامیہ کی جانب سےکوئی اسپرے نہیں کروایاگیا۔

دوروزقبل کراچی میں ڈینگی سےاسکیم 36کارہائشی 71سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

رواں سال ڈینگی سےہلاکتوں کی تعداد22 ہوگئی جبکہ سندھ میں اب تک 24گھنٹوں میں ڈینگی کے226 نئےکیسزسامنےآگئےاور رواں ماہ سندھ میں ڈینگی سےمتاثرہ افراد کی تعداد3ہزار941 ہوگئی ہے۔

رواں سال سندھ بھرمیں7 ہزار سے زائد افراد ڈینگی وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر