Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: لائنزایریا میں بارہ گھنٹے کے دوران اکیس افراد ریبیز کا شکار

Now Reading:

کراچی: لائنزایریا میں بارہ گھنٹے کے دوران اکیس افراد ریبیز کا شکار
dog vaccination

کراچی سمیت سندھ بھرمیں کتوں کی بہتات کےباعث سگ گزیدگی کےواقعات میں تشویشناک حدتک اضافہ ہوگیاہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےلائنزایریامیں بارہ گھنٹےکےدوران اکیس افرادکوکتوں نےکاٹ کر اسپتال بھیج دیاہے۔

ڈائریکٹرجناح اسپتال ایمرجنسی وارڈ ڈاکٹرسیمی جمالی نےواقعات کی تصدیق کرتےہوئےکہاکہ بارہ گھنٹےکےدوران اکیس افرادکوکتوں نےکاٹاہےاورتمام کیسز لائنزایریاسےرپورٹ ہوئےہیں۔

ڈاکٹرسیمی جمالی کےمطابق اکیس میں سےسترہ افرادکوویکسین دینےکےبعدفارغ کردیاگیاہے جبکہ سگ گزیدی کاشکارکچھ افراداب بھی جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

جب کہ 16 اکتوبرکوبینظیرآباد میں کتےکےکاٹنےکےبعدریبیزمیں مبتلا 55 سالہ خاتون کوکراچی کےجناح اسپتال منتقل کیاگیاتھاجوگزشتہ روزانتقال کرگئیں  ۔

Advertisement

اس سے قبل 14 اور 15 اکتوبرکی درمیانی شب کراچی کےعلاقےایف سی ایریامیں ایک پاگل کتےنے پولیس اہلکارسمیت 25 افرادکوکاٹ لیاتھا ۔

ڈائریکٹرجناح اسپتال ایمرجنسی وارڈ ڈاکٹرسیمی جمالی کاکہناہےکہ سگ گزیدگی سےصوبےبھرمیں ایک لاکھ 18 ہزارافرادزخمی اور 19 ہلاک ہوچکےہیں ۔

 سگ گزیدگی  کےبڑھتےہوئےواقعات پروزیر اطلاعات ومحنت سندھ سعیدغنی کاکہناتھاکہ کتےکےکاٹنے کےانجکشن کی کمی صرف صوبہ سندھ میں نہیں بلکہ پورےملک میں ہےاوراس کی وجہ چائنااور بھارت سےان انجکشن کی عدم دستیابی ہے۔انہوں نےمزیدکہاکہ کراچی شہرمیں کتےکاٹےکی ویکسین کی کمی کو پوراکرنےکےلیےاقدامات کیےجارہےہیں۔

واضح رہےکہ چند سال قبل بلدیاتی اداروں نےآوارہ کتوں کوتلف کرنےکی مہم کاآغازکیاتھاتوایک غیر سرکاری تنظیم نےاس کےخلاف عدالت سےرجوع کیاتھا۔ اس تنطیم کاکہناتھاکہ کتوں کوزہردیکر مارنے کی بجائےاس کی نس بندی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
موزے پہننے کی عادت آپ کو کن امراض سے بچا سکتی ہے
وزن کم کرنے کے لئے ادویات کا استعمال صحت کیلئے فائدہ مند یا نقصان دہ؟
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر