Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ڈینگی کےوارجاری، نئےکیسزرپورٹ

Now Reading:

پنجاب میں ڈینگی کےوارجاری، نئےکیسزرپورٹ
ڈینگی

پنجاب بھرمیں ڈینگی کے وارجاری ہیں، صوبے بھر کےتمام اسپتالوں میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 311 مریض زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں  ڈینگی وائرس سے متاثرہ 57 نئے مریض سامنے آئےجس میں 50 مریضوں کوعلاج کے بعدڈسچارج کردیاگیا۔

راولپنڈی میں 45 ،لاہور میں 10جبکہ اٹک میں دو کیسز سامنے آئے۔صوبہ بھر میں 06 مریض آئی سی یو میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔

صوبہ میں یکم جنوری سے 21 اکتوبر تک 10 اموات ہوئی ہیں،ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک ایک لاکھ23ہزار513ان ڈور اور34ہزار228 آوٹ ڈور مقامات کو چیک کرکےایک ہزار241 مقامات سے لاورا تلف کیا گیا۔

ڈینگی لاوراکی موجودگی میں غفلت پر 11 کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج جبکہ 06 افراد کوگرفتار کیا گیا۔

Advertisement

دوسری جانب راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید60 مریض ڈینگی کا نشانہ بنے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ابتک 9ہزار596 شہری ڈینگی کا نشانہ بن چکے۔33 شہری راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زندگی کی بازی ہارگئے۔

ذرائع محکمہ صحت گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران پوٹھوہار ٹاون سے 26 افرادڈینگی کا شکارہوئے۔ جس میں شہر اور کینٹ سے24افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملتان کےنشتر اسپتال میں ڈینگی کا ایک نیا کیس رپورٹ ہواہےجس کےبعدنشتراسپتال کےآئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ آئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج 8مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہےجبکہ ایک مریض کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ نشتر اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
کن 3 حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے؟
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!
غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر