Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ڈاکٹروں کا سرکاری اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاج جاری

Now Reading:

پنجاب میں ڈاکٹروں کا سرکاری اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاج جاری
Doctors strike

پنجاب میں ڈاکٹروں کا سرکاری اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اسپتالوں میں اوپی ڈیز،آپریشن تھیڑزاورلیبارٹریز مکمل طورپربند ہیں۔

 لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کے سلسلے میں پنجاب کی صوبائی کابینہ سے منظور کروائے جانے والے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف لاہور کے سات بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں الائیڈ ہیلتھ الائنس کی احتجاجی ہڑتال دسویں روز بھی جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی اور لیبارٹریاں بند رہیں سینئر ڈاکٹرز کو آپریشن ملتوی کرنا پڑے جبکہ مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، احتجاجی ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس احتجاجکرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، جس سے ٹریفک بند ہو کر رہ گئی ۔

فیصل آبادمیں بھی مظاہرین نے ڈی ایچ کیو اور الائیڈ اسپتال کی او پی ڈیز،آپریشن تھیٹراور ریڈیالوجی ڈیاپرٹمنٹس بندکر دیئے۔ مظاہرین کا کہنا ہےکہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے خاتمے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

ادھرملتان کے نشتر اسپتال میں بھی کے ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔ مسلسل ہڑتال کے باعث او پی ڈی آنے والے مریضوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب نے الائیڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج اور ہڑتال کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت محکمہ صحت پنجاب نے جناح ہسپتال کے ایک میڈیکل افسر ڈاکٹر شاہد علی کو جواب طلبی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر