Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ڈینگی کے وارجاری،مزید218شہری ڈینگی کاشکار

Now Reading:

کراچی میں ڈینگی کے وارجاری،مزید218شہری ڈینگی کاشکار
ڈینگی
Advertisement

شہرقائدمیں ڈینگی کےوارجاری ہیں،ڈینگی وائرس پرقابو پایانہ جاسکا۔ شہرمیں 218 مزید شہری ڈینگی کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی کا شکار ہونے والے شہریوں کی تعداد 10 ہزار 360 سے تجاوز کرگئی۔

کراچی سے رواں سال 9 ہزار 6 سو 96 سے زائد شہری ڈینگی کا شکار بنے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 6 سو 64 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال ڈینگی سے اب تک 30 ہلاکتیں ہو چکی ہے۔

 گزشتہ سال 2ہزار88 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں سے 2 جاں بحق بھی ہوئے 2017 میں 2ہزار927 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 12 جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزڈینگی نے ایک ہی دن میں دو افراد کی جان لے لی۔ ڈینگی بخار میں مبتلا سات ماہ کا نومولود بچہ دم توڑ گیا۔ نومولود نارتھ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔

Advertisement

 ڈینگی میں مبتلانجی اسپتال میں زیرعلاج لیاقت آبادکی رہائشی 55سالہ زاہدہ کوثربھی دم توڑ گئیں۔

 رواں سال ڈینگی کے باعث جانبحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی۔ گزشتہ روزسندھ بھر سے چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 210 کیس رپورٹ ہوئےجبکہ کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 188 کیس رہورٹ ہوئے۔

 نومبرمیں تین دن کے دوران ڈینگی سےہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 588 ہوگئی۔ رواں سال سندھ بھر سے 10 ہزار 142 افراد ، کراچی سے9 ہزار 491 افراد جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے اب تک 651 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق
فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر