Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈینگی سےبچاوکافارمولابنانےجارہےہیں

Now Reading:

ڈینگی سےبچاوکافارمولابنانےجارہےہیں
عذرا

وزیرصحت سندھ وبہبودآبادی ڈاکٹرعزرا فضل پیچوہوکاکہناہےکہ ڈینگی سےبچاوکے لیےفارمولا بنانے جا رہے ہیں جس سے اگلے سال ڈینگی وائرس کے پھیلاومیں کمی آئے گی، ڈینگی کی زیادہ اموات نجی اسپتالوں میں ہوئیں ہیں۔

سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹرعزرا فضل پیچوہوکاکہناتھا کہ کچھ والدین ٹیکوں لگوانے سے گریز کرتے ہیں، جو کہ غلط ہے،ہم سہولت فراہم کرتے ہیں، ویکسین مہیا کرتے ہیں لیکن کچھ ذمہ داریاں والدین کی بھی ہیں۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ٹیکے ضرور لگوانے چاہیں، جب قطرے نہیں پلائں گے، ویکسینیشن نہیں کرائیں گے تو بچے بیمار ہونگے۔

انہوں نےکہا کہ50 ہزار بچے دیگر اضلاع سے این آئی سی ایچ میں آتے ہیں، سندھ کے دیگر اضلاع میں اطفال کے اسپتالوں کو این آئی سی ایچ کے ذریعے بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر صحت کاکہناتھا کہ98 لاکھ بچوں کو ٹائیفایڈویکسینیشن لگائی جاچکی ہیں، ایک کروڑ ایک لاکھ ویکسین فراہم کی گئی تھیں، بدین میں اینٹی ریبیز کی 2 ہزار سے زائد ویکسین موجود ہیں،

عزرا فضل پیچوہوکاکہناتھاکہ سندھ بھرکےاسپتالوں میں بہترمیڈیکل سپرینٹنڈنٹ تعینات کررہے ہیں، کسی بھی میڈیکل سپریٹنڈنٹ کےخلاف شکایات موصول ہونے پر کارروائی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر