Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں 49 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں

Now Reading:

پاکستان میں 49 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں
خوان

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 49 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 5 سال سے کم عمر کے 40 فیصد بچوں کو خطرناک حد تک غذائی قلت کا سامنا ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے غذائی قلت کےحوالے سے ورکشاپ کا انعقاد  کیا گیا ورکشاپ کا مقصد عوام میں غذائی قلت کی آگاہی اور غذائی قلت کی سنگینی پر روشنی ڈالنی تھی غذائی ماہرین کے مطابق پاکستان میں 49 فیصد خواتین میں خون کی کمی کا شکار ہیں، جبکہ37 فیصد عوام کو متواتر خوراک میسر نہیں۔

5 سال سے کم عمر کے 40 فیصد بچوں کو خطرناک حد تک غذائی قلت کا سامنا ہے، 63 فیصد عوام میں وٹامن ڈی اور 52 فیصد میں غذائی قلت موجود ہے، غذائی قلت عام طور پر نظر نہیں آتی، غذائی قلت اور بیماریاں ہماری معاشی صورتحال پر بھی اثر انداز ہوتا ہے،غذائی قلت پر اقدامات کے باوجود صورتحال میں فرق نہیں پڑا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے، حکومت، عوام اور اداروں کا مل کر اس مسلے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، میڈیا غذائی قلت کی سنگین مسلے کو ترجیحاتی بنیادوں پر اجاگر کرے۔،

Advertisement

واضح رہے کہ جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔

اس مرض میں خون کے صحت مند سرخ خلیات میں ہیمو گلوبن کی کمی ہوجاتی ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہنچاتے ہیں، ہیموگلوبن وہ جز ہے جو خون کو سرخ رنگ دیتا ہے۔

Advertisement

یعنی جسم کو خون کی کمی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ہیموگلوبن کی سطح کو مناسب حد تک برقرار رکھا جاسکے، کیونکہ اس کی کمی شدید تھکاوٹ اور کمزوری کے ساتھ ساتھ اینمیا کا شکار بنا سکتی ہے۔

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہیموگلوبن کی کمی سے بچنے کے لیے آئرن سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال بہت ضروری ہے جو کہ ہیموگلوبن کی پیداوار کے ساتھ خون کے سرخ خلیات کے لیے اہم کردار ادا کرنے والا جز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر