Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تقریباً پونے دو کروڑ بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونے کا انکشاف

Now Reading:

تقریباً پونے دو کروڑ بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونے کا انکشاف
پیٹ میں کیڑے

ناقص سیوریج نظام سے ملک بھر میں تقریباً پونے دو کروڑ بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے مشترکہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر  میں ایک کروڑ 70 لاکھ  سے زائد بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ  میں انکشاف ہوا  ہےکہ ملک کے40 اضلاع میں ناقص سیوریج نظام سے 5 سے 15 سال تک کے بچے متاثر ہیں جبکہ کراچی کے 46 لاکھ بچوں کو بھی علاج معالجے کی ضرورت ہے۔

اس ضمن میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر پیٹ کے کیڑے مار مہم چلائیں گے۔کراچی کے تمام اسکولوں میں  29 جنوری سے مہم چلائی جائے گی۔

بچوں کو مہم کے دوران پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کی دوائی دی جائے گی۔200طالب علموں کو دوائی دینے کی ذمہ داری ایک استاد کی ہوگی جبکہ اس مقصد کے لیےاستاد کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے نامزد کیا جائے گا۔

Advertisement

ڈائریکٹریٹ پرائیوٹ اسکول نے تمام نجی اسکولوں سے طالب علموں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔تمام نجی اسکول 10 جنوری سے قبل تفصیلات جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

Advertisement

ڈائریکٹریٹ پرائیوٹ اسکول کی رجسٹرار نے تمام نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 18 نومبر سے  30 نومبر تک کراچی میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم بھی چلائی گئی تھی۔ جس کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے تھے۔

محکمہ صحت نے ٹائیفائیڈ کا ذمہ دار بھی فرسودہ سیوریج سسٹم کو ہی قرار دیا تھا۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈ کی وجہ آلودہ پانی اور ناقص غذا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ٹائیفائیڈ کے 2016 سے تاحال 5200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں  جس میں سے 2 ہزار سے زائد کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزہ یا کیلوریز میں کمی، وزن گھٹانے میں کونسا عمل مؤثر ثابت ہوتا ہے؟
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر