Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں پولیو مہم کا آغاز

Now Reading:

کراچی میں پولیو مہم کا آغاز
خیبرپختونخوا

کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 16دسمبر سے شروع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدار ت اجلاس منعقد ہوا جس میں مہم کے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمشنر کراچی نے بتایا گیا کہ 23 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ دس ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں فرائض انجام دیں گی۔

اجلاس میں فیصیلہ کیا گیا کہ 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی فرائض کے لئے تعینات کیا جائیگا۔

 انسداد پولیو مہم پانچ ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شرو ع کی جارہی ہے اور رہ جانے والے بچوں تک رسائی کی حکمت عملی تیار کر لی گئی

Advertisement

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز عالمی ادارہ صحت کی حکمت عملی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ والدین بچوں کو قطرے پلائیں اس سے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت صحت  نے ملک سے خاتمے کے لیے نیشنل اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا ۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے وزیراعظم کی مشاورت سے پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا  ہے۔

Advertisement

نیشنل اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ کے  سربراہ ڈاکٹر ظفر مرزا ہوں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پولیو کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وائرس کی روک تھام کے لیےنیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا  گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کے گروپ کی تشکیل وزیر اعظم کی مشاورت سے  کی گئی ہے۔گروپ  میں پولیو  کے لیےکام کرنے والے ماہرین اور سابقہ عہدیداران کو بھی شامل کیا گیا  ہے ۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھاکہ ایڈوائزری گروپ کی تشکیل کا یہ فیصلہ پولیو کے حالیہ 91 کیسز منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  ماضی میں پولیو کے خاتمہ  کے لیےکام کرنے والی شہنا زوزیر علی اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق بھی گروپ میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری گروپ پولیو کے خلاف عملدرآمد،حکمت عملی میں پیش رفت  کے لیےمشورے دے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر