Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بغیر الٹراساؤنڈ اب بچے کی جنس جاننا ممکن

Now Reading:

بغیر الٹراساؤنڈ اب بچے کی جنس جاننا ممکن
بغیر الٹراساؤنڈ اب بچے کی جنس جاننا ممکن

آج  کے دور میں حاملہ خواتین جنس کی نشاندہی کے لیے سائنس کا سہارا لے سکتی ہیں مگر اب بھی کچھ خواتین جنس کی پیش گوئی کے لیے کچھ قدیم طریقے ہی آزمانا پسند کرتی ہیں۔

الٹراساؤند ٹیکنالوجی کی آمد سے پہلے پیدا ہونے والے بچے  کی جنس جاننے کی خواہشمند مائیں کچھ ایسے اشاروں پر بھروسہ کرتی تھیں جو کہ ممکنہ طور پر انہیں رحم میں موجود بچے کی جنس سے مطلع کرتے تھے۔

اگر آپ بھی اس حوالے سے متجسس ہیں تو جنس کی پیشگوئی کے لیے ان میں سے چند طریقے استعمال کریں اور دیکھیں کہ آپ کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔

پیٹ کے اوپر انگوٹھی لٹکا کر دیکھیں

بچوں کی جنس معلوم کرنے کے سب سے پرانے طریقوں میں سے ایک شادی کی انگوٹھی کو ایک دھاگے سے باندھ کر ماں کے پیٹ پر لٹکانا ہے۔ اگر انگوٹھی دائرے میں گھومے تو آپ کو بیٹا ہوگا، اور اگر یہ دائیں بائیں گھومے تو بیٹی کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

Advertisement

دل کتنی تیزی سے دھڑک رہا ہے؟

دھڑکن کی رفتار جانچیں۔ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے بچے کے دل کی دھڑکن سست ہے اور 140 دھڑکن فی منٹ سے کم ہی رہتی ہے تو یہ لڑکا ہوگا۔ لیکن اگر دھڑکن 140 فی منٹ سے زیادہ ہو تو آپ ایک لڑکی کے والدین بننے والے ہیں۔

کیا کھانے کا دل چاہ رہا ہے؟

سوچیں کہ آپ کو کس چیز کی بھوک محسوس ہو رہی ہے۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر رحم میں لڑکا ہے تو ماؤں کو پروٹین سے بھرپور غذاؤں مثلاً گوشت کی اشتہا محسوس ہوتی ہے۔ اسی دلیل کے تحت وہ خواتین جو کسی لڑکی کو جنم دینے والی ہوتی ہیں انہیں میٹھی چیزیں مثلاً پھل اور بسکٹس وغیرہ کھانے کا دل کرتا ہے۔

پیٹ کی ساخت

اپنے پیٹ کو شیشے میں دیکھیں۔ اگر آپ کا پیٹ ایسا محسوس ہو جیسے آپ نے اپنی قمیض کے نیچے باسکٹ بال چھپا رکھی ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو بیٹا پیدا ہونے والا ہو۔ لیکن اگر ایسا محسوس ہو جیسے آپ نے پورا تربوز نگل لیا ہے تو ہوسکتا ہے آپ بیٹی کی ماں بننے والی ہیں۔

Advertisement

پیشاب کی رنگت

اگر آپ کا پیشاب تیز پیلے رنگ کا ہے تو کچھ لوگوں کے مطابق یہ لڑکے کی علامت ہے، اور اگر آپ کا پیشاب پھیکے پیلے رنگ کا ہے تو یہ بیٹی ہونے کی علامت ہوسکتی ہے۔

مرد کا وزن

اپنے شوہر کے وزن پر نظر رکھیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر آپ کے حمل کے دوران آپ کے شوہر کا وزن بڑھنا شروع ہوجائے تو آپ کے گھر جلد ہی ایک لڑکے کی آمد متوقع ہے۔ اگر شوہر اپنا وزن برقرار رکھیں تو یہ لڑکی ہونے کا اشارہ ہوسکتا ہے۔

بال بڑھنے کی رفتار

کچھ لوگوں کے مطابق وہ خواتین جن کو بیٹے کی پیدائش متوقع ہوتی ہے ان کی ٹانگوں کے بال تیزی سے بڑھتے ہیں جبکہ اگر خاتون کے رحم میں لڑکی ہو تو بالوں کے بڑھنے کی رفتار مناسب ہی رہتی ہے۔

Advertisement

ڈبل روٹی کے خشک حصے کھانا

کچھ بوڑھی خواتین مانتی ہیں کہ اگر رحم میں لڑکا ہو تو مائیں ڈبل روٹی کے خشک حصے کھانے سے کتراتی نہیں ہیں جبکہ اگر لڑکی ہو تو مائیں خشک حصے کھانا پسند نہیں کرتیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر