Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جگرکوجسم سےباہرمحفوظ رکھے والی مشین تیار

Now Reading:

جگرکوجسم سےباہرمحفوظ رکھے والی مشین تیار

میڈیکل سائنس کی ترقی نےدنیا کوحیران کردیاہے، سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے ایک ایسی مشین تیار کرلی ہےجو جگر کو جسم سے باہر 7 دن تک محفوظ رکھ سکتی ہے۔

یہ مشین زخمی انسانی جگرکی مرمت کا کام بھی کرتی ہے بلکہ اسے جسم سے باہرایک ہفتےتک زندہ حالت میں محفوظ بھی رکھاجاسکتا ہے۔ جدید مشین کے ذریعے جگر کے علاج اور پیوند کاری کے میدان میں ایک نیا انقلاب برپاہوسکتا ہے۔

جگر ہمارے جسم کا انتہائی اہم عضو ہے جسے ’’انسانی جسم کا ویئر ہاؤس‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن یہ بہت حساس عضو بھی ہے جو انسانی جسم سے نکالے جانے کے بعد صرف چند گھنٹوں تک ہی زندہ حالت میں محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک جگر کے عطیات اور پیوند کاری جیسے شعبہ جات میں پیش رفت بہت سست رفتاری کا شکار ہے۔

انسانی جگر کوجسم سے باہر ایک ہفتے تک زندہ اورمحفوظ حالت میں رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے دور میں نہ صرف جگر کے زیادہ عطیات جمع ہوسکیں گےبلکہ اس سے جگر کے امراض میں مبتلا لاکھوں مریضوں کو ہرسال فائدہ ہوگا۔

ڈبلیو ایچ او کےمطابق ہرسال جگرکی پیوندکاری کے مجموعی طور پر سو سے زائد آپریشن ہوتے ہیں ان میں سے صرف 14.6 فیصد جگر اُن فوت شدہ افراد سے لیے جاتے ہیں جو مرنے کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت کرجاتے ہیں۔عطیہ چاہے کیسا ہی کیوں نہ ہو، ڈاکٹروں کے پاس جگر کی منتقلی اور پیوند کاری کےلیے صرف چند گھنٹے کا وقت ہوتا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کاکہاہے کہ جگرکومحفوظ رکھنے کے حوالے سے یہ مشین زیورخ یونیورسٹی، سوئٹزرلینڈ کے ماہرین کی ایک ماہرٹیم نے ایجاد کی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ جدید مشین ایک ایسا پیچیدہ نظام ہے جو (جسم سے نکالے جانے کے بعد) جگر میں خون کی گردش اسی طرح سے جاری رکھتا ہے جیسے حقیقی انسانی جسم میں ہو۔

جدیدمشین اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس کے ذریعےجگر کو انسانی جسم کے باہر ایک ہفتے تک زندہ رہنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اس دوران جگر کے زخموں کی مرمت کی جاسکتی ہے جس میں جگر میں جمع ہوجانے والی اضافی چربی صاف کی جاسکتی ہے، اور جگر کی جزوی طور افزائش بھی کی جاسکتی ہے۔

مشین کے ٹیسٹ کےلیے ایسے 10 انسانی جگرحاصل کیے گئے جنہیں یورپ میں ہرپیوند کاری اسپتال نے یہ کہہ کرمسترد کردیا تھا کہ یہ بالکل خراب ہوچکے ہیں۔

مشین کےذریعے ان 10 میں سے 6 جگر صرف ایک ہفتے کے اندر اندر مکمل طور پر صحت مند حالت میں بحال کردیئے گئے۔ تاہم انہیں انسانوں میں پیوند نہیں کیا گیا۔

اگلے مرحلے میں اس مشین سے صاف اور مرمت شدہ جگر انسانی جسم میں پیوند کرنے کے تجربات کیے جائیں گے۔ البتہ یہ ایک حساس مرحلہ ہوگا اس لیے سوئٹزرلینڈ اور یورپ کے طبّی تحقیقی ادارے ہر پہلو سے سابقہ تجربات کا جائزہ لینے کے بعد ہی محدود پیمانے پر انسانی تجربات کی اجازت دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر