Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کم چکنائی یازیادہ؟ کونسا دودھ بڑھاپا دوربھگائے؟

Now Reading:

کم چکنائی یازیادہ؟ کونسا دودھ بڑھاپا دوربھگائے؟

کم چکنائی والا دودھ بڑھاپے کی رفتارکوکم کرسکتا ہے اورایک سروے سے انکشاف ہوا ہےکہ اس کے استعمال سے انسانی کروموسوم کے سرے پر موجود ٹیلومریز کے سکڑنے کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلومریز کی لمبائی کم سے کم ہوتی جاتی ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ ہم جیسے جیسے بوڑھے ہوتے جاتے ہیں کروموسوم کے کناروں پر حفاظتی ٹیلومریز چھوٹے ہوتے جاتے ہیں۔ اس کا براہِ راست تعلق عمررسیدگی سے ہوتا۔ اب ماہرین نے کم درجے کی چکنائی اور ٹیلومریز کے درمیان ایک تعلق دریافت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تحقیق کی بنا پر انسانی زندگی میں کئی برس کا اضافہ ممکن ہے۔

امریکی ریاست یوٹاہ میں موجود برگھم ینگ یونیورسٹی کے ریسرچرز نے 5834 ایسے افراد کو بھرتی کیا جو مختلف اقسام کے دودھ باقاعدگی سے پیتے تھے۔بھرتی کیے گئےافراد میں سے لوگوں کی نصف تعداد روزانہ دودھ پیتی تھی اوراس میں سے 25 فیصد وہ لوگ بھی تھے جو ہفتے میں صرف ایک بار دودھ پیتے ہیں۔

افرادمیں سے ایک تہائی کاکہناتھا کہ وہ پوری چکنائی والا دودھ پینا پسند کرتے ہیں۔ 30 فیصد نے کہا کہ وہ دو فیصد چکنائی پر مشتمل دودھ پیتے ہیں۔ 10 فیصد افراد نے کہا کہ وہ ایک فیصد چکنائی والا دودھ پیتے ہیں اور 13 فیصد نے کہا کہ وہ دودھ پینے کے شوقین نہیں۔

Advertisement

تحقیق سے معلوم ہوا کہ زائد چکنائی والے دودھ پینے والوں میں ٹٰیلومریز چھوٹے دیکھے گئے اور جنہوں نے دو فیصد چکنائی والا دودھ پینے کا عمل جاری رکھا ان کے ٹیلومریز تھوڑے طویل تھے جو زندگی میں چار سال کے اضافے کے برابر ہوسکتا ہے۔

عجیب بات یہ ہے کہ زائد چکنائی والا دودھ ٹیلومریز کو بڑھاوا نہیں دیتا اور یوں اس قسم کے دودھ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ تاہم دیگر ماہرین نے اس سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید جو لوگ دو فیصد چکنائی والا دودھ پیتے ہیں وہ ورزش، خوراک اور اپنی صحت کا بہتر خیال بھی رکھتے ہیں اور ان باتوں کو سروے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ناقدین نے اس پر معاملے میں مزید تحقیق پر زور دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر