چین : سانس کی بیماری کا باعث بننے والا نیا وائرس دریافت

محمد طیب - ویب ایڈیٹر - بول نیوز

11th January, 2020

چین کے شہر ووہان میں ایک پراسرار وائرس دریافت ہوا ہے جو پھیپھڑوں کے شدید عارضے کا باعث بن رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 50 افراد اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے سات کی حالت نازک ہے۔

جب کوئی نیا وائرس دریافت ہو جس سے لوگوں کو نمونیا ہو، ایسا وائرس ہمیشہ ہی صحت عامہ کے حکام کے لیے تشویش کا باعث بنتا ہے اور دنیا بھر کے حکام اس وقت ہائی الرٹ پر ہیں۔

 اس جراثیم کے نمونے مریضوں سے حاصل کیے گئے ہیں اور ان کا لیبارٹری میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔ چین میں حکام اور عالمی ادارۂ صحت اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ کرونا وائرس (ایسا وائرس جو زکام پیدا کرتا ہے) سے پیدا ہونے والی وبا ہے۔

کرونا وائرس، وائرس کی قسم ہے لیکن اس قسم کے وائرس میں صرف چھ ایسے وائرس ہیں جو کہ انسان کو متاثر کرتے ہیں۔ نیا دریافت ہونے والا ایسا ساتواں وائرس ہو گا۔

چین میں سنہ  2002 میں نظام تنفس کو شدید متاثر کرنے والی بیماری (سارس) جو کہ کروناوائرس کی وجہ سے پھوٹی تھی اس میں 8098 متاثرہ افراد میں سے 774 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے وائرولوجسٹ پروفیسر جوناتھن بال نے کہا ’اگر ماضی کی وباؤں کو دیکھیں اور اگر یہ کوئی نیا کروناوائرس ہے تو یہ کسی جانور سے ہی آیا ہو گا۔

پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے نئے وائرسز کے بارے میں سب سے زیادہ باعثِ تشویش بات یہ ہوتی ہے کہ یہ کھانسی اور چھینکوں کا باعث بنتے ہیں جو وائرس کے پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔

اگر یہ ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو رہا ہے تو آپ کو یہ خدشہ ہوتا ہے کہ اس سے طبی عملہ بھی متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ وہ مریضوں سے براہِ راست رابطے میں آتے ہیں۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایسا نہیں ہوا ہے۔

تاہم کچھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ یہ انسانوں سے انسانوں میں نہیں پھیل رہا۔

خیال رہے کہ  اس جراثیم سے متاثرہ افراد کو الگ رکھا جا رہا ہے تاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد جو وائرس سے متاثرہ افراد سے براہ راست جسمانی رابطے میں آئے تھے ان کی نگرانی کی جا رہی کہ کہیں ان میں بیماری کی کوئی علامات تو نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ مچھلی مارکیٹ کو بھی بند کر دیا گیا اور اس کی صفائی اور جراثیم سے پاک کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں

امریکا نے روس کو افواہیں پھیلانے کاذمہ دار قراردیدیا

امریکا نےکرونا وائرس سے متعلق بے بنیاد اطلاعات پھیلانے کا ذمہ دار روس کو قرار دیا ہے۔....

چینی

چینی خاتون  نے زرافے کا روپ دھار لیا

چینی خاتون نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے زرافے کا روپ دھار لیا۔ تفصیلات کے...

کراچی میں کورونا وائرس

کراچی میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

چین سے کئی ایشیائی اور یورپی ممالک میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کا  پاکستان کے معاشی...

چین میں کورونا وائرس کےعلاج کیلئےپلازما تھراپی کااستعمال

چین میں کورونا وائرس سے مزید 108 جانیں لے لیں، وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد...


ضرور پڑھیں

شتروگھن سنہانےصدرپاکستان کےساتھ تصاویرشئیرکردیں

ماضی کےمعروف بالی ووڈ اداکاروسیاستدان شتروگھن سنہا نےگزشتہ روزصدرعارف علوی سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ شتروگھن...

علی ظفر کے بارے میں احمد گوڈیل کا بڑا دعوی

پی ایس ایل کے سیزن 5 کی افتتاحی تقریب پر ہوئے تنازع کے حوالے سے ہر گزرتے...

وہ بھارتی اداکار جنھیں پاکستان آنا اچھا لگتا ہے

  بالی ووڈ کے لیجنڈاداکار شتروگن سنہا کا کہنا ہے کہ انھیں پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا...

نو سالہ بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

  آسٹریلیا میں ایک نو سالہ پست قامت بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا...