Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اخروٹ کھائیں، دل دماغ مضبوط بنائیں

Now Reading:

اخروٹ کھائیں، دل دماغ مضبوط بنائیں

انسانوں اوردیگر جانداروں کیلئےنیند ایک ضرورت ہے۔نیند جسم اور دماغ کو آرام عطا کرتی ہےاور اعصاب کی تھکن دور کرتی ہے۔ نیند کا دورانیہ مختلف ہوتاہے۔تاہم عام طور پرلوگ سات آٹھ گھنٹے کی نیند کو کافی سمجھتے ہیں۔

بعض افراد چار پانچ گھنٹے میں اچھی گہری نیند سولیتے ہیں اور صبح تروتازہ اٹھتے ہیں۔ نیند میں خلل یا بے خوابی میں اخروٹ مفید ہے۔

اخروٹ میں میلا ٹونین موجود ہے جو کہ سکون کی نیند کے لئےانتہائی موزوں ہے۔اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور تناؤ میں مفید ہیں،جس سے نیند بہتر ہوتی ہے۔

 ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ سات اخروٹ کھانا سانس کے امراض ،دماغی تنزلی اور ذیابیطس سے تحفظ کے ساتھ ساتھ کینسر سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

موسم سرما میں خشک میوہ جات کھانا زیادہ لطف دیتاہے۔ان میوہ جات میں ایک اخروٹ بھی ہے جو اپنے اندر کئی طبی فوائد سمیٹے ہوئے ہے.

Advertisement

ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ اخروٹ کھانے سے دل کی بیماریوں اور کولیسٹرول جیسے مسائل سے محفوظ رہا جا سکتاہے۔

امریکی یونیورسٹی کی ایک غذائی ڈاکٹرکاکہناہے کہ اگر ہفتے میں پانچ اخروٹ کھا لیے جائیں یا کم از کم تین چائے کے چمچےاس کا روغن پی لیا جائے تو دل کی بند شریانیں کھولنےکا سبب بھی بنتاساتھ خون کی روانی میں بہتری آتی ہے۔

محقیقین کے مطابق اگراخروٹ روزانہ کھایا جائے تو اس سے دل کی بیماریاں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔

ذیل میں اخروٹ کے چند فوائد درج ہیں۔

ذیابیطس کنٹرول کرنے کا ذریعہ

اخروٹ میں موجود فیٹی ایسڈز کی مقدارکیلوریز گھٹانےکیلئے مفید ہے۔اگرروزانہ اخروٹ کھایا جائے تو میٹا بولک کا نظام بہتر حالت میں رہتاہے۔

Advertisement

اخروٹ کھانے سے خون کی شریانوں کے افعال میں بہتری جبکہ جسم کے لئے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔

دونوں عناصر کی زیادتی سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھتاہے۔

جلدی صحت کے لئےمفید اورقبل ازوقت سفید بالوں سے تحفظ

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھرپور خشک میوہ اخروٹ بالوں میں نمی بر قراررکھنے میں مدد دیتا ہے،اخروٹ میں کاپر کی مقدار بھی خاصی ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو برقراررکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

دل کو صحت مند بنائے

اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مناسب مقدار ،خون کی شریانوں کے نظام کے لئے مفید ہے۔ روزانہ صرف دواخروٹ کھانا بھی بلڈپریشر کو کم کرنے میں مدد دیتاہے،جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتاہے۔

Advertisement

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جسم کے لئے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرتاہے جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے،جوکہ دل کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے معاون ہے۔

بریسٹ کینسر سے حفاظت

امریکی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ چند اخروٹ کھانے سے خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ کم ہو سکتاہے۔
ہڈیوں کے لئے موزوں
اخروٹ میں موجود ایک فیٹی ایسڈالفا لائنو لینک ایسڈ ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط بنانے میں مفید ہے جبکہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈزورم کو کم کرتے ہیں جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

گنج پن سےنجات

Advertisement

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ کے تیل کا استعمال معمول بنانا گنج پن کے مسائل سے محفوظ رکھتاہے۔اس تیل کے استعمال سے بالوں میں خشکی بھی دور ہوتی ہے۔

اخروٹ میں ایسے پروٹینز،وٹامنز ،منرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مفید ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہو جاتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزہ یا کیلوریز میں کمی، وزن گھٹانے میں کونسا عمل مؤثر ثابت ہوتا ہے؟
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر