کیا آپ بھی بالوں میں موجود جوؤں سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ بھی بالوں میں موجود جوؤں سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں؟
کیا آپ بھی بالوں میں موجود جوؤں سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں؟

سر کی جوؤں کا پتہ چالنے کیلئے بالوں میں جوؤں والی کنگھی  پھیری جاتی ہے۔ یہ اہم ہے کہ بالوں میں اوپر سے لے کر نیچے تک پوری لمبائی میں کنگھی پھیری جاۓ اور بالکل سر کی جلد کے ساتھ لگا کر کنگھی پھیرنا شروع کیا جائے۔  

جوئیں صدیوں سے انسانوں کو پریشان کرتی آرہی ہیں اور یہ سب سے زیادہ گردن کے علاقے سے سر کے اوپر اور کنپٹی تک کے ٹی نما حصّے میں پائی جاتی ہیں اور ان کی خوراک کا واحد ذریعہ انسانی خون ہوتا ہے۔

جوئیں نہ صرف نہ صرف بچے کے مزاج بلکہ عمومی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہیں اور ان کی افزائش سر کے بالوں میں ہوتی ہے جنہیں چند ضروری تدابیر سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جوں 30 روز سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتی لیکن اگر اسے سے باہر نکال دیا جائے تو یہ تین ہی دن میں مرجاتی ہے۔

جوں میں اڑنے کی صلاحیت نہیں ہوتی لیکن ایک سر سے دوسرے سر میں رینگ کر ضرور پہنچ سکتی ہیں جس کا ذریعہ ایک ہی کنگھی، تولیے اور تکیہ وغیرہ کا استعمال ہو سکتا ہے۔

Advertisement

ویسے تو جوؤں سے چھٹکارا پانے کےلیے بہت سے شیمپو مارکیٹ میں آچکے ہیں لیکن ان میں مختلف کیمیکلز کا استعمال لوگوں کےلیے بالوں کو کھونے کے خوف کا باعث ہے، آئیے آپ کو جوﺅں سے لیموں کے ذریعے نجات کا ایک آسان طریقہ بتاتے ہیں جو ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا ہے۔

کسی برتن میں لیموں کا رس نچوڑ لیں پھر اس میں انگلیاں ڈبو کر سر کی جڑوں میں لگاکر کھنگا کریں، آپ اپنی آنکھوں سے سر جوئیں گرتی ہوئی دیکھیں گے۔

     جوؤں سے حفاظت کے کیا طریقے اپنائے جا ئے؟

جوؤں کی کنگھی سے باقاعدہ جوئیں نکالیں۔

کنبے کے سبھی افراد کو کنگھی کرنا نہ بھولیں۔

آپ جتنی جلدی اس مصیبت سے واقف ہونگے اس سے چھٹکارا اتنی ہی جلدی ملیگا۔

Advertisement

  کنگھی کرتے وقت خاص احتیاط برتیں۔

 جوئیں اور انکے انڈے نہایت چھوٹے ہوتے ہیں اور انہیں صحیی طور پر دیکھ پانا ممکن نہیں۔

 دوسرے افراد کی ٹوپیاں، کنگھیاں اور برش استعمال میں نہ لائیں۔

جوؤں سے حفاظت کے لئے کیمیائی مواد کا استعمال نہ کریں کیونکہ ان سے جوئیں دواؤں سے بے اثر ہو سکتی ہیں۔

لمبے بالوں والے بچوں کو اپنے بال اٹھا کر یا چوٹیوں میں رکھنے چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر