Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزن کم کرناہے؟ تو یہ طریقہ اپنائیں

Now Reading:

وزن کم کرناہے؟ تو یہ طریقہ اپنائیں

زیادہ  وقفے کے بعد کھانا کھانے کی اصطلاح ’انٹرمٹنگ فاسٹنگ‘ کہلاتی ہے جس کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

انٹرمٹنگ فاسٹنگ میں انسان کم وقفے کے لیے کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے تاہم اس دوران سادے پانی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرز عمل میں باقاعدگی بہت لازم ہے۔

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کو اس طریقہ کے مطابق تجویز کیا جاتا ہے کہ وہ صبح ناشتہ کریں اس کے بعد بھوک لگنے تک کسی غذاکا استعمال نہ کریں، اس دوران 6 سے 8 گھنٹے کا وقفہ لیا جا سکتا ہے ۔

دوسرے طریقے کے مطابق دن کا پہلا کھانا دوپہر 12 بجے کھائیں اور دوسرا کھانا شام 4 سے 8 کے درمیان کھا لیں، یہ طریقہ ایک ہفتہ تک جاری رکھیں۔

تیسرے طریقےکے مطابق 7 دنوں میں ایک پورےدن کے لیے غذا کا استعمال چھوڑ دیں اور دوسرے دن خواتین 500 کیلوریز جبکہ مرد 600 کیلوریز کا استعمال کر سکتے ہیں جبکہ تیسرے دن دوبارہ کھانا چھوڑیں اور چوتھے دن بتائی گئی محدود کیلوریز کا استعمال کر یں۔

Advertisement

چوتھے طریقے کے مطابق ہفتے میں کسی بھی دو دن 24 گھنٹوں کے لیے غذا کا استعمال چھوڑنا ہے۔

پانچویں طریقے کے مطابق ہفتے کے 7 دنوں میں ایک دن نارمل غذا لیں اور دوسرے دن مکمل 24 گھنٹوں کے لیے روزہ رکھیں یا پھر کچھ کیلوری پر مشتمل غذا کا استعمال کریں۔

چھٹے طریقے کے مطابق 7 دنوں کے شام 4 بجے سے 8 بجے کے درمیان ایک کھانا اپنی مرضی سے کھا سکتے ہیں جس میں کیلوریز کی کوئی پابندی نہیں جبکہ صبح 4  سے 12 بجے تک کم مقدار میں سبزیاں اور پھل استعمال کر سکتے ہیں۔

آٹھویں طریقے کے مطابق تینوں وقت کا کھانا کھائیں مگر کیلوریز نہایت کم استعمال کریں اور 7 دنوں کے دوران 3 دن میں کسی ایک وقت کا کھانا چھوڑ دیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق انٹرمٹنگ فاسٹنگ انسانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے، یہ ایک بہترین عمل ہے جس میں انسانی جسم سے فاضل مادے خارج ہو جاتے ہیں، اعضاء کو سکون ملتا ہے، دماغ تیز کام کرتا ہے اور انسان خود کو ہلکا اور متحرک محسوس کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انٹر مٹنگ فاسٹنگ کو بے قاعدگی سے کرنے کے نتائج برے ہوسکتے ہیں جس سے قوت مدافعت ، جگر، گردے، بال ، جلد سمیت دیگر اعضاء پر منفی اثرات آ سکتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
کیا میدہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر