Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے مریضوں کا سیمپل لینے کے لئے پروٹیکشن سیمپل بوتھ قائم

Now Reading:

کورونا کے مریضوں کا سیمپل لینے کے لئے پروٹیکشن سیمپل بوتھ قائم

کورونا وائرس کے لئے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کورونا کے مریضوں کا سیمپل لینے کے لئے پروٹیکشن سیمپل بوتھ قائم کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے لئے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم کی تجویز پر محکمہ صحت منڈی بہاوالدین نے کورونا کے مریضوں کا سیمپل لینے کے لئے پروٹیکشن سیمپل بوتھ قائم کر دئیے گئے ہیں۔

منڈی بہاوالدین میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تحفظ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کا سیمپل لینے کیلئے پاکستان کا پہلا پروٹیکشن سیمپل بوتھ قائم کر دیا گیا ہے۔

جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اور ڈی پی او ناصر سیال نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں کیا انکا کہنا تھا کہ یہ پروٹیکشن سیمپل بوتھ دو دن کے مختصر وقت میں بنایا گیا ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کے مریض اور ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف کے درمیان فاصلہ رکھنا ہے، تاکہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے میڈیکل ٹیم کے افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

 اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر مفتی محمد علی اور   ڈاکٹر شکیل نے میڈیا کے سامنے کورونا وائرس کے مریض کا سیمپل لیا اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنرمہتاب وسیم کا کہنا تھا کہ یہ سیمپل پورے پاکستان میں بھی بآسانی لانچ کیا جا سکتا ہے اور اسکی ایک خوبی یہ ہے کہ اسے متاثرہ آبادی والے مقام پر بھی لے جایا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے
جوافراد زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں، وہ طویل عمر پاتے ہیں، تحقیق
اس ڈیجیٹل دور میں تنہائی کے احساس کو کیسے کم کریں؟
پاکستان میں 8 کروڑ سے زائد افراد نفسیاتی مسائل کا شکار
کمردرد کی وجوہات، تحقیق کیا کہتی ہے؟
امراض قلب سے بچنا چاہتے ہیں تو اس ڈیوائس سے دور رہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر