Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی رفتار میں تیزی

Now Reading:

کراچی میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی رفتار میں تیزی
تشخیصی ٹیسٹ

کراچی میں ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  نے روزانہ ایک ہزار تشخیصی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

ڈاؤ یونی ورسٹی کے پروفیسرسعید خان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ٹیسٹنگ کٹس سمیت کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی کسی سہولت کی  کوئی کمی نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ترجمان ایس آئی یوٹی کہتے ہیں کہ ایس آئی یو ٹی میں  اب تک کورونا کے  3600مریضوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔

بول کی خصوصی نشریات کے دوران گفتگو میں ڈاؤ یونی ورسٹی کے  پروفیسر محمد سعید خان  نے واضح کردیا ہے کہ نہ ٹیسٹنگ کٹس کی کمی ہے اور نہ  کسی اورسہولت کی جبکہ 24 گھنٹے ٹیسٹ کی سہولت دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے ٹیسٹ کی سہولت دے رہے ہیں جس میں ٹیسٹ میں مثبت رپورٹس کاتناسب دس فیصد ہے جبکہ کراچی کے علاوہ اندرون سندھ کے اضلاع سے بھی لوگ ٹیسٹ کرانے آرہے ہیں  لیکن صرف ان ہی کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جن کی ضرورت سمجھتے ہیں ۔

دوسری جانب ترجمان ایس آئی یوٹی کہتے ہیں کہ ایس آئی یو ٹی میں اب تک کورونا کے  3600مریضوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے جن میں سے صرف25مریضوں  کے ٹیسٹ  پازیٹیو تھے ۔

Advertisement

ملک میں کورونا وائرس کے آج 159 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 22  ، خیبرپختونخوا میں 32 ،بلوچستان میں 6، پنجاب میں 90، اسلام آباد میں 6 اور گلگت بلتستان میں 3 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 783 ، بلوچستان میں 175 ، خیبرپختونخوا میں 343 ،اسلام آباد میں 68  ، گلگت بلتستان میں 197 ، پنجاب میں 1012 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض موجود ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 2500 سے تجاوز

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 22  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 786 تک پہنچ چکی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 342 ، شہید بے نظیر آباد سے 6 ، جامشورو سے 2، حیدرآباد میں کل تعداد 151 ، لاڑکانہ میں 7 ، دادو،جیکب آباد میں 1،1 جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 273 تک جاپہنچی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا کہ سندھ میں 65  مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن میں 39 افراد کا تعلق کراچی، 25 افراد کا تعلق سکھر اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جبکہ  13 جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 12 افراد کا تعلق کراچی اور 1 کا تعلق حیدرآباد  سے ہے ۔

Advertisement

 دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 90 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 1012 تک پہنچ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر