Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں بننے والے سینیٹائزر کی اکثریت غیر معیاری قرار

Now Reading:

پاکستان میں بننے والے سینیٹائزر کی اکثریت غیر معیاری قرار
سینیٹائزر

حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں بنائے جانے والے سینیٹائزر میں سے زیادہ تر کی تیاری غیرمعیاری قرار دے  دی گئی ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پاکستان میں  بننے والے سینیٹائزر کی اکثریت غیر معیاری ہیں جس پر تجزیہ کیا تو پتہ چلا ستر فیصد سینیٹائزرز میں الکوحل ہی نہیں تھا۔

دوسری جانب چند روز قبل ایک نجی ٹی وی سے با ت کر تے ہوئے وفاقی وزیر سا ئنس و ٹیکنا لو جی فواد چوہدری نے کہا کہ سینیٹائزر تیار کر لیے گئے ہیں ،تاہم تحقیق کی تو پتہ چلا 60 فیصدمارکیٹ میں ملنے والے سینیٹائزر جعلی تھے، ہم نے فہرست تیار کر لی ہے مارکیٹ سے جعلی سینیٹائزر اٹھائیں گے۔

کروناوائرس سےبڑھتی متاثرہ افرادکی تعداد اوراموات کی  وجہ سےسینیٹائزراورماسک کی کمی ہوگئی ہےاوراگرہےبھی تومہنگے داموں فروخت  کئے جارہےہیں ۔

  اس حوالےسےآج ہم آپ کو گھر پرہی اچھا اورسستاسینیٹائزربنانےکاطریقہ بتائيں گےتاکہ آپ اپنےگھرمیں خود سےسینیٹائزربنا کر خود کواورگھر والوں کوکروناکےخطرےسےمحفوظ رکھ سکیں ۔

پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ نے بڑے پیمانے پر ماسک اور سینیٹائزر بنانا شروع کردیئے

تیاری کے لیے سامان 

Advertisement

دو تہائی کپ آئسو پروپائل الکحل

ایک تہائی کپ ایلو ویرا جیل
آٹھ سے دس قطرے آئل (اس کے لیس پودینہ ، یا لوینڈر یا لونگ یادارچینی کا تیل استعمال کیا جا سکتا ہے) یہ بھی آسانی سے میڈيکل اسٹور سے دستیاب ہوتا ہے۔

بنانے کا طریقہ

الکحل اورایلوویراجیل کوایک پیالےمیں اچھی طرح مکس کر لیں اگرآپ اس آمیزے کوگاڑھا کرنا چاہتے ہیں تو اس میں ایلو ویرا کی مقدار کو بڑھا بھی سکتے ہیں اس کو چمچے سے اس وقت تک مکس کریں جب تک کہ یہ ایک ہموار جیل کی شکل اختیار کر لے

اس کے بعدچند قطرےآئل کے شامل کریں اوراس کے ساتھ ساتھ اس بات کو محسوس کرتےرہیں کہ آئل کامقصداس آمیزےکوخوشبودار بنانے کے ساتھ ساتھ جراثيم کش بھی بنانا ہے۔

Advertisement

اسی وجہ سے بتائے گئے آئل میں سے کوئی شامل کریں لیکن اگرآپ کوان کی خوشبو پسند نہیں ہے توآپ اپنی پسند سے بھی کسی خوشبودار تیل کا استعمال کر سکتے ہیں اور اس آئل کی مقدار اپنی پسند کے مطابق بھی کر سکتےہیں- ۔

تیارشدہ آمیزےکوکسی قیف یافنل کی مددسے بوتل میں محفوط کرلیں اس آمیزے کے گاڑھےہونےکےسبب اس کوبوتل میں منتقل کرنے کےلئےقیف کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر