بیلجیم کے سائنس دانوں نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری سے متعلق بڑْادعوی کردیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیلجیم کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اونٹ کے خون میں کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے اینٹی باڈیز موجود ہیں ۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو بے اثر کرنے کے لیے اونٹ کے خون سے ویکسین تیار کی جاسکتی ہے ۔یہ اینٹی باڈیز پہلے ایچ آئی وی تحقیق میں استعمال ہوتی تھیں ۔
کورونا وائرس : تجرباتی ویکسین اثر دیکھانے لگی
سائنس دانوں کا مزید کہنا ہے کہ اینٹی باڈیز سارس جیسے وائرس کے خلاف بھی موثر ثابت ہوئی تھیں ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News