Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں کورونا مزید 46 زندگیاں نگل گیا

Now Reading:

ملک بھر میں کورونا مزید 46 زندگیاں نگل گیا
پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 1285 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 62836 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 1285 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 62836 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 16 ، خیبرپختونخوا میں ایک ہی دن میں کورونا سے 7 ، اسلام آباد میں 1 اور بلوچستان میں کورونا سے 2 جبکہ پنجاب میں بھی کورونا سے 19 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1285 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 396 ، بلوچستان میں 43 ، خیبرپختونخوا میں 432 ، آزاد کشمیر میں 5،اسلام آباد میں 19، گلگت بلتستان میں 9 ، پنجاب میں 381 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 16 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 396 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 7 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 432 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں آج کرونا سے 1 موت ہوئی جس کے بعد صوبے بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی  تعداد 19 ہوگئی ہے ۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 2680 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1103 ، اسلام آباد میں 136،  پنجاب میں 919 ، گلگت بلتستان میں 11 جبکہ خیبرپختونخوا میں  359 ، بلوچستان میں  147 اور آزاد کشمیر میں 5 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 62836 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر