نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں 189 آکسیجن بیڈز شامل کیے گئے ہیں جبکہ آئندہ 10 دن کے اندر راولپنڈی کے اسپتالوں کو 325 آکسیجن بیڈز فراہم کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں ہنگامی منصوبوں کی تکمیل کے لئے اسپتالوں کی گنجائش بڑھانے کے ریمپ اپ پلان کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ حال ہی میں اسلام آباد کے اسپتالوں میں 189 آکسیجن بستر شامل کئے گئے ہیں جن میں پمز میں کل بیڈز کی تعداد 192 ہوگئی ہے جبکہ 117 آکسیجن بستر شامل ہیں۔
اس طرح پولی کلینک میں 13 آکسیجنیٹڈ بستر جبکہ کل بیڈز کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے، سی ڈی اے اسپتال میں 59 بستر اور کل تعداد 83 تک پہنچ گئی۔
پمز اور سی ڈی اے اسپتالوں میں اضافی طور پر 20 اور 21 وینٹیلیٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ 10 دن کے اندر راولپنڈی کے اسپتالوں کو 325 آکسیجن بستر فراہم کئے جائیں گے۔
دوسری جانب این سی او سی نے صوبوں سے عیدالاضحی کے انتظام پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں کے قیام کے لئے تجاویز پیش کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
