چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر سندھ کو درکار تمام سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل نے کراچی کا دورہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کراچی میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص اسپتالوں کا دورہ کیا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کی ضروریات کا جائزہ لے کر ضروری سامان کی فراہمی کی خاطر کراچی آیا ہوں جبکہ یہ وزیراعظم کی ہدایات پرسندھ کو درکار تمام سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ وہ اپنے ساتھ 70 آئی سی یو ونٹیلیٹرز لائے ہیں جبکہ مزید این ڈی ایم اے 382 بیڈز کا تمام سامان آکسیجن سسٹم سمیت مہیا کر رہا ہے۔
جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ 72 مزید آئی سی یو ونٹیلیٹرز والے بیڈز بھی ان کے میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن میں 12 آئی سی یو ونٹیلیٹرز، 40 نیزل اور 23 بائی پیپ، گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں 10 ونٹیلیٹرز، 45 نیزل اور 20 بائی پیپ، عباسی شہید اسپتال کو 18 ونٹیلیٹرز، 32 نیزل اور 20 بائی پیپ، لیاقت آباد اسپتال میں 10 ونٹیلیٹرز، 35 نیزل اور 30 بائی پیپ، کورنگی اسپتال میں 16 ونٹیلیٹرز، 32 نیزل اور 32 بائی پیپ، جناح اسپتال کراچی میں مختلف اقسام کے 70 آکسیجن بیڈز فراہم کرنے کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سامان اگلے دس سے پندرہ دن میں حکومت سندھ کے حوالے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News