Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے مزید 61 افراد جاں بحق، 2640 افراد میں تشخیص

Now Reading:

کورونا سے مزید 61 افراد جاں بحق، 2640 افراد میں تشخیص
کورونا

 پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 61 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 5170 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 248161 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں ایک ہی دن میں کورونا سے 34 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کورونا سے 13، اسلام آباد میں کورونا سے 1 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 13 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5170 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1747 ، بلوچستان میں 126 ، خیبرپختونخوا میں 1087 ، آزاد کشمیر میں 42 ، اسلام آباد میں 147 ، گلگت بلتستان میں 36 ، پنجاب میں 1985 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 34 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1747 ہوگئی جبکہ پنجاب میں بھی آج 13 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1985 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 13 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 1087 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 2640 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1452 ، اسلام آباد میں 98 ، پنجاب میں 730 ، گلگت بلتستان میں 28 جبکہ خیبرپختونخوا میں 303 ، بلوچستان میں 29 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 248161 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر