Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوگ نیند سے جاگتے ہی خواب کیوں بھول جاتے ہیں؟ ماہرین نے وجہ بتا دی

Now Reading:

لوگ نیند سے جاگتے ہی خواب کیوں بھول جاتے ہیں؟ ماہرین نے وجہ بتا دی
sleep
Advertisement

آسٹریلیا کی یونیورسٹی کے ماہرین کا ایک تحقیق کے بعد کہنا ہے کہ جب انسان نیند سے جاگتا ہے تو 5 منٹ بعد خواب کا کچھ حصہ بھول جاتا ہے۔

نیند سے بیدار ہونے کے بعد بعض اوقات تو انسان کو خواب یاد رہتا ہے مگر عجیب بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ بیدار ہوتے ہی اپنے خواب کا بیشتر حصہ بھول جاتے ہیں۔

آسٹریلوی میگزین میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں ماہرین نے بتایا کہ انسانی دماغ کے متعدد حصے ہیں جو بیک وقت نیند میں نہیں جاتے، اُن میں سے کچھ سوتے ہیں اور باقی جاگتے ہیں۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق انسانی دماغ کا ایک حصہ محدود یاداشت اور دوسرا مستقبل کی یاداشت کے لیے مختص کیا گیا ہے، اسی طرح محدود یاداشت سے مستقل یاداشت تک معلومات منتقل کرنے کا بھی ایک حصہ ہے جو سب سے آخر میں سوتا ہے اور سب سے پہلے جاگ جاتا ہے۔

Advertisement

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب کوئی خواب دیکھتا ہے تو یہ محدود یاداشت میں محفوظ ہوجاتا ہے مگر جب اسے مستقل یاداشت والے حصے میں منتقل کرنے کی باری آتی ہے تو معلومات منتقل کرنے والا حصہ سوجاتا ہے جس کے باعث خواب یاد نہیں رہتا۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق ہم میں سے بعض افراد اپنے خواب مکمل تفصیل کے ساتھ یاد رکھتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ خواب دیکھنے کے بعد معلومات آگے پہنچانے والا حصہ اچانک بیدار ہو جاتا ہے اور پھر یہ ساری باتیں مستقبل یادداشت والے حصے میں منتقل ہوجاتی ہیں۔

تحقیقی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یاداشت کی منتقلی رات کے آخری پہر میں دیکھے جانے والے خوابوں کی ہوتی ہے، اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک عام آدمی رات کو سوتے وقت 4 سے 7 خواب دیکھتا ہے

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق
فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر