محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 60 سال سے کم عمر افراد کے کورونا ٹیسٹ پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں جس کے تحت کورونا کی تمام علامتیں ہونے پر پی سی آر ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ہر عمر کے افراد جو متاثرہ افراد کے ساتھ تعلق میں تھے انکا ٹیسٹ کیا جائے گا تاہم صحت مند اور متاثرہ شخص کے ساتھ تعلق نہ ہونے والے افراد کا ٹیسٹ سرکاری لیبارٹری میں نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیاح اپنے خرچ سے نجی لیبارٹریرز سے ٹیسٹ کروانے کے پابند ہونگے۔