پاکستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے لئے جرمنی کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پر جرمنی نے پاکستان کو انسداد پولیو مہم کے لیے 5 ملین یورو فراہم کردئے ہیں۔
پاکستان میں جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں انسداد پولیو مہم کے آغاز کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔
دیکھ کر خوشی ہے کہ #پاکستان میں ایک بار بھر انسداد #پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ #جرمنی 🇩🇪 نے 🇵🇰 کو اس بیماری سے لڑنے کے لئے مزید 5 ملین یورو فراہم کردیئے ہیں۔ آئیں اب پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے! https://t.co/BlGy1hpifH
Advertisement— Alfred Grannas (@GermanyinPAK) December 1, 2020
برنہارڈ شیلاگہگ کہتے ہیں دیکھ کر خوشی ہے کہ پاکستان میں ایک بار بھر انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جرمنی نے پاکستان کو اس بیماری سے لڑنے کے لیے مزید 5 ملین یورو فراہم کر دئیے ہیں۔
برنہارڈ شیلاگہگ نے اپیل کی کہ آئیں اب پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
واضح رہے کہ دنیا میں پولیو کے سب سے زیادہ کیسز پاکستان اور افغانستان میں سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News