Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ اسٹرابیری کے حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ اسٹرابیری کے حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

سُرخ رنگ کے دل کی شکل اور سر پر سبز پتوں کا تاج رکھنے والا یہ پھل وٹامن، فائبر، زیرو کولیسٹرول اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ روزانہ ایک کپ اسٹرابیری کھائیں تو اس سے آپ کی قوت مدافعت بھی بڑھے گی اور آپ کی مجموعی صحت بھی بہتر ہوگی۔

مزید پڑھیں

کیا آپ نے کبھی اسٹرابیری بریانی کھائی ہے؟جانیں اس کی حقیقت

یہ تصویر ہے اسٹرابیری بریانی کی۔ جی ہاں! آپ نے گوشت، آلو،...

بیریز کو سُپر فوڈز کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دکھنے میں جتنی چھوٹی ہوتی ہیں تو وہیں ان میں لاتعداد فوائد بھی چُھپے ہوتے ہیں۔

سُپر فوڈز بیریز میں سے ایک اسٹرابیری ہے جس میں صحت کو فروغ دینے والے ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

Advertisement

 علاوہ ازیں اسٹرابیری وٹامن سی کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہے جو ہماری قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہت اہم ہے۔

 اسٹرابیری میں سنترے کے مقابلے میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جبکہ یہ پوٹاشیم اور میگنیشیم کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے۔

آئیے اسٹرابیری کے صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد پر نظر ڈالیں:

قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے:

اسٹرابیری وٹامن سی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے، یہ قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔

جوڑوں کے درد میں مفید:

Advertisement

ان لوگوں کے لیے جو جوڑوں کے درد کا شکار ہیں اسٹرابیری کھانے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسٹرابیری میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور فائٹو کیمیکل جوڑوں کی سوزش کو کم کرنے کو یقینی بناتے ہیں۔ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے:

اسٹرابیری میں پایا جانے والا پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کے لیے جانا جاتا ہے، اس سے ہمارے جسم میں سوڈیم کی زائد مقدار کم ہوتی ہے  جس کے نتیجے میں ہائی بلڈپریشر کی سطح کم ہوجاتی ہے۔

امراض قلب اور کولیسٹرول کے مریضوں کیلئے مفید:

اسٹرابیری میں پائے جانے والے ایلیجک ایسڈ اور فلیونوائڈز ایسا اینٹی آکسیڈنٹ اثر فراہم کرتے ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور خون میں موجود خراب کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے، ایک کینیڈین تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کا غذا میں استعمال امراض قلب اور ذیابطیس سے تحفظ دیتا ہے۔

جِلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد:

اسٹرابیری میں موجود وٹامن سی کولاجن کو بڑھانے کے لیے بھی اہم ہے۔ کولاجن جِلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement

وٹامن سی کے ساتھ ساتھ اسٹرابیری میں موجود ایلیجک ایسڈ جھریوں کو روکتا ہے۔ اسٹرابیری کا استعمال رنگت میں نکھار لانے کے علاوہ ایکنی اور چھائیوں کو دور کرکے چہرہ خوبصورت بناتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر