سنگل ڈوز ویکسین کی سہولت کے لئے عمر کی حد 70 سال مقرر کردی گئی


عروبہ خانویب ایڈیٹر

06th April, 2021
Square ad 300 x 250

پاکستان میں سنگل ڈوز کورونا ویکسین کی سہولت کے لئے عمر کی حد 70 سال مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ‏اسلام آباد میں سنگل ڈوز کین سائینو کورونا ویکسین کے لئے عمر کی حد 70 سال کردی گئی ہے۔

اس ضمن میں ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ‏یہ ویکسین کا ایک شاٹ ہے، اس سے بزرگوں کے لئے کم پریشانی ہے۔

ڈی ایچ او نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سنگل شاٹ ویکسین آر ایچ سی ترلائی مرکز سے لگوائی جاسکتی ہے۔

‏یاد رہے کہ ترلائی سینٹر سنگل ڈوز ویکسین کا اسلام آباد میں واحد مرکزہے۔