ہم نے اکثر سنا ہے کہ کھانا کھانے کے فوری بعد اور کھانے کے دوران پانی نہیں پینا چاہیے کیونکہ اس سے وزن بڑھتا ہے اور ہاضمہ متاثر ہوتا ہے۔
بعض طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ کھانے کے فوراً بعد پانی نظام انہضام کو متاثر کرتا ہے اور نظام انہضام متاثر ہوتو یہ کھانے کو ہضم کرنے کے دوران پیٹ میں زیادہ گیس پیدا کرتا ہے ،جس سے پیٹ جہاں پھولا ہوا محسوس ہوتا ہے وہاں طبیعت ناخوشگوار ہوتی ہے اور بھاری پن بھی محسوس ہوتا ہے۔
طب یونان کا صدیوں سے ماننا ہے کے کھانے کے بعد پانی کھانے کے ہضم کرنے والےفائدہ مند بیکٹریا کو کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے اور جب یہ فائدہ مند بیکٹریا کمزور ہوتے ہیں تو معدے میں تیزابیت بننا شروع ہوجاتی ہے اور یہ تیزابیت جہاں اور بہت سی بیماریوں کا باعث بنتی ہے وہاں ہارٹ برن جیسی بیماری بھی پیدا کرتی ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بھرپور کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پینے سے ضرور گریز کرنا چاہیے کیونکہ ٹھنڈا پانی یا مشروب جیسے سافٹ ڈرنکس، کھانے کے ہضم ہونے کے عمل کو تاخیر کا شکار کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News